برونکس: اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، 3 افراد زخمی
برونکس(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس کے ایک اپارٹمنٹ میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، یہ آگ برونکس کے علاقے ہائبرج میں اتوار کی صبح 162 ویں اسٹریٹ پر واقع ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کے چھٹے فلور پر لگی تھی۔ 100 سے زائد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کے لیے فوری کارروائی شروع کی، جسے صبح 1 بجے کے قریب مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔ آگ کے دوران دو فائر فائٹرز معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ایک اور شخص بھی زخمی ہوا، لیکن اس نے طبی امداد لینے سے انکار کر دیا۔ پولیس پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔