vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: ایران کی مدد کرنے والی اماراتی اور چینی کمپنیوں پر پابندی عائد

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نے ایران کے ڈرون نیٹ ورک میں شامل افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے یو اے ای اور چین کی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ امریکی حکومت نے ایران سمیت متحدہ عرب امارات اور چین کے 6 اداروں اور 2 ایرانیوں پر سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ یہ ادارے اور کمپنیاں ایران کے لیے ڈرون پرزہ جات فراہم کررہے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ایران دہشتگردوں اور روس کو ڈرون فراہم کر رہا ہے۔ اس معاملے میں ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.