vosa.tv
Voice of South Asia!

 نیویارک: بہتر ٹریفک کنٹرول اور حفاظتی پالیسیوں سے اموات میں ریکارڈ کمی

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی میں 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح کم ترین سطح پر پہنچ گئی، جسے میئر ایرک ایڈمز اور ڈی او ٹی کمشنر یدانس روڈریگز نے حفاظتی پالیسیوں کی کامیابی قرار دیا۔

میئر ایڈمز کے مطابق، پہلے تین مہینوں میں 41 اموات ہوئیں، جو 2018 کے بعد سب سے کم ہیں۔ یہ کمی پیدل چلنے والوں، سائیکل سواروں، موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں میں سفر کرنے والوں سمیت تمام کیٹیگریز میں دیکھی گئی۔ میئر ایڈمز نے اسے چوراہوں کی بہتری، سخت قوانین کے نفاذ اور اسپیڈ کیمروں کے موثر استعمال کا نتیجہ قرار دیا، مگر بروکلین میں حالیہ حادثے کو مزید بہتری کی ضرورت کا اشارہ بھی کہا۔ ڈی او ٹی کے مطابق، زخمیوں کی تعداد بھی کم ہو کر 7,936 رہ گئی، جو پچھلے سال 9,599 تھی۔ شہر نے تین سال میں 1.5 ملین اسکوائر فٹ پیدل چلنے کی جگہ، 5,765 چوراہوں کی بہتری، اور 87.5 میل محفوظ بائیک لینز بنائے۔ 2024 میں 2,688 چوراہوں کو اپ گریڈ اور 3 میل کے نئے بائیک لینز بھی شامل کیے گئے۔ اسپیڈ کیمرے 24/7 فعال ہونے سے رفتار کی خلاف ورزی میں 94 فیصد کمی آئی، جبکہ ریڈ لائٹ کیمرے 600 سے زائد چوراہوں تک بڑھنے سے سگنل توڑنے کی شرح 73 فیصد کم ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق، 1990 میں پہلے تین ماہ میں 166 اموات ہوئیں، 2013 میں یہ تعداد 70 تھی اور ویژن زیرو پالیسی کے بعد سے حادثات میں مسلسل کمی آ رہی ہے، جس سے 2025 محفوظ ترین سال بن سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.