vosa.tv
Voice of South Asia!

ریکرس آئی لینڈ پر زیادہ تر اموات صحت کے مسائل کی وجہ سے ہوئی ہیں، ایرک ایڈمز

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کا انکشاف کیا ہے کہ افراتفری میں مبتلا افراد کو ضروری علاج فراہم کرنے کے لیے نیا قانون متعارف کروایا جا رہا ہے۔

یہ بات میئر ایڈمز نے ایک لائیو شو کے دوران کہی ان کا کہنا تھا کہ افراتفری میں مبتلا افراد کے لیے جلدی نیا قانون متعارف کروایا جا رہا ہے جس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹریٹ سوئپنگ اور گندگی اٹھانے کے حوالے سے لوگوں کی شکایات کو تسلیم کیا اور سسٹم میں بہتری لانے کا بھی عہد کیا۔ میئر نے شہر بھر میں کمپوسٹنگ منصوبے کی کامیابی کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ اقدامات کچرے اور چوہوں کی تعداد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے 911 آپریٹرز کی اہمیت پر بھی بات کی، جو زیادہ تر خواتین پر مشتمل ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے یونین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا وعدہ کیا۔ ریکرس آئی لینڈ پر ہونے والی اموات کے بارے میں بھی میئر ایڈمز نے وضاحت دی اور کہا کہ یہ اموات زیادہ تر صحت کے مسائل کی وجہ سے ہوئی ہیں، لیکن کسی بھی ممکنہ بدعنوانی کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ سیاسی تعلقات کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے میئر ایڈمز نے کہا کہ وہ ہمیشہ کے لیے ڈیموکریٹ ہیں، اور اپنی پارٹی سے وابستگی کو مزید مستحکم کرنے کی بھی بات کی۔ انہوں نے شہر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنے اقدامات پر زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.