vosa.tv
Voice of South Asia!

روفنگ کمپنی کے مالک اور ایڈمنسٹریٹر کو ملازمت ٹیکس فراڈ میں قید کی سزا

0

فلوریڈا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کی عدالت نے ایک روفنگ کمپنی کے مالک اور اس کی پے رول ایڈمنسٹریٹر کو ملازمت ٹیکس ادا نہ کرنے کی سازش میں مجرم قرار دیتے ہوئے قید کی سزا سنا دی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق، ولیم اسکاگز جونیئر کو تین سال جبکہ بلی ایڈکِسن کو ایک سال اور ایک دن قید کی سزا دی گئی۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج شیری پولسٹر چیپل نے دونوں ملزمان کو تین سال کی نگرانی میں رہائی کی سزا بھی سنائی، جبکہ ہرجانے کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ تحقیقات کے مطابق، اسکاگز کی کمپنی نستار روفنگ نے 2013 سے 2023 کے دوران ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 21 ملین ڈالر سے زائد رقم نقد نکالی اور ملازمت ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی۔ ساتھ ہی کمپنی نے پے رول فراہم کنندہ کو بھی مکمل معلومات فراہم نہیں کیں، جس کے باعث انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کو 2.5 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ یہ مقدمہ آئی آر ایس کرمنل انویسٹی گیشن یونٹ کے ماہرین کی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آیا، جبکہ محکمہ انصاف کی ٹیکس ڈویژن اور مڈل ڈسٹرکٹ آف فلوریڈا کے امریکی اٹارنی نے مقدمہ چلایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.