vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: ڈے کیئر کے 68 ملین ڈالر فراڈ میں 2 پاکستانیوں سمیت5 گرفتار

0

نیویارک  کے   ایک ڈے کیئر  میں اڑسٹھ  ملین ڈالر  کے  فراڈ میں دو پاکستانیوں سمیت  مزید  پانچ افراد کو گرفتاری کے بعد ضمانت  پر رہا کردیا گیا۔ اس کیس کی   تفتیش جاری ہے  اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔

بروکلین میں  واقع ایک ایڈلٹ ڈے کیئرکے 68 ملین ڈالر  کے فراڈ میںوفاقی تحقیقاتی ادارے  نے  گزشتہ سال اکتوبر میں کئی افراد کو گرفتار کیا تھا ۔ اب اس کیس میں  مزید پیش  رفت ہوئی  ہے جس میں ایف بی آئی نے  دو پاکستانیوں  سمیت مزید پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔گرفتار ملزمان میں پاکستانی کمیونٹی  کے  ملک  ندیم عابد اور ایک خاتون  ذکیہ نورین بھی شامل ہیں ۔دونو ںملزمان ملک  ندیم عابد اور ذکیہ نورین کا شمار پاکستانی اور کشمیری  کمیونٹی کے رہنماوں میں ہوتا ہے ۔ڈے کیئر  فراڈ  میں شامل افراد رشوت اور غیر قانونی ادائیگیوں کے ذریعے میڈیکیڈ کے وصول کنندگان کو سوشل ایڈلٹ ڈے کیئرز میں بھیجتے اور اس کے بدلے میں بڑی رقومات وصول کرتے تھے۔اس معاملے پر وائس آف ساوتھ ایشیا نے ملک  ندیم عابد  سے رابطہ کیا  تو انھوں نے موقف اختیار کیا کہ ان  پر لگائے الزامات  بے بنیاد ہیں  اور  میں عدالت میں خود پر  لگائے گئے الزامات کا دفاع کروں گا۔عدالت نے اگلی سماعت تک کے لیے  ملزمان کو  ضمانت  پر رہا کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس کی  مزیدتفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.