vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا ووڈہل II ریزیڈنس کے افتتاح کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے ہاؤسنگ پریزرویشن اینڈ ڈیولپمنٹ کے حکام کے ساتھ مل کر ووڈہل II ریزیڈنس کے افتتاح کا اعلان کیا۔

میئر ایڈمز کے مطابق، 41.5 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ اس منصوبے میں 93 کم لاگت رہائشی یونٹس شامل ہیں، جو بے گھر مریضوں، کم آمدنی والے معمر افراد اور دیگر ضرورت مند شہریوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ یہ منصوبہ نیویارک ہاسپٹلز کے "ہاؤسنگ فار ہیلتھ” اقدام کا حصہ ہے، جس کا مقصد بے گھر مریضوں کو مستحکم رہائش دینا ہے۔ منصوبے کے تحت 56 یونٹ بے گھر مریضوں، 21 یونٹ کم آمدنی والے معمر افراد، 15 یونٹ دیگر شہریوں، اور ایک سپروائزر یونٹ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ ایڈمز انتظامیہ کی "ہاؤسنگ آور نیبرز” پالیسی کے تحت اگلے پانچ سال میں 650 کم قیمت رہائشی یونٹس تیار کیے جائیں گے، جن میں برونکس اور مین ہٹن سمیت دیگر علاقوں میں مزید منصوبے شامل ہیں۔حکام کے مطابق، نیویارک سٹی میں سستی رہائش کے فروغ کے لیے 24.5 بلین ڈالر کا عزم کیا گیا ہے، جبکہ 80,000 نئے گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر ہے۔ ساتھ ہی بے گھری اور ذہنی صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے 650 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، جس میں محفوظ پناہ گاہیں اور بحالی مراکز بھی شامل ہیں۔ یہ منصوبہ نیویارک میں رہائشی بحران سے نمٹنے اور کمزور طبقے کو مستحکم زندگی فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.