vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی محکمہ تعلیم کا 1300 سے زائد ملازمین کو فارغ کا فیصلہ

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ تعلیم نے اپنے 1300 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق محکمہ تعلیم نے 1300 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی محکمہ تعلیم میں آزمائش پر رکھے گئے درجنوں ملازمین بھی فارغ کردیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے آغاز میں محکمہ تعلیم میں 4133 ملازمین کام کر رہے تھے۔ لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محکمہ برائے تخفیف اخراجات (DOGE) کے اقدامات کے تحت محکمہ تعلیم کے صرف 572 ملازمین نے نوکری چھوڑنے کی پیشکش قبول کی۔ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ 3 مارچ کو ٹرمپ کی منتخب کردہ امریکی سیکرٹری تعلیم لنڈا میک موہن نے ملازمین کو متنبہ کیا تھا کہ وہ میمو میں نمایاں کٹوتیوں کے لیے تیار رہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محکمے کا بنیادی مقصد غیر ضروری بیوروکریسی کو کم کرنا اور ریاستوں کو زیادہ طاقت منتقل کرنا ہے۔ یہ علان اس وقت ہوا ہے جب امریکی سرکاری اداروں میں اخراجات کم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت مختلف اداروں میں بھی ملازمین کی برطرفی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.