vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو جرسی: بس بے قابو ہو کر دفتری عمارت سے ٹکرا گئی

0

نیو جرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے لیونیا میںکی میں ایک بس بے قابو ہو کر ایک دفتری عمارت سے جا ٹکرائی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق، حادثہ گرینڈ ایونیو اور فورٹ لی روڈ کے قریب صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق، نیو جرسی ٹرانزٹ کی بس نامعلوم وجوہات کی بنا پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک کنارے واقع ایک دفتری عمارت سے جا ٹکرائی۔ بس میں نیو جرسی ٹرانزٹ کے دو ملازمین سوار تھے، لیکن یہ بس سروس میں نہیں تھی اور اس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کے اصل اسباب کا تعین کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.