vosa.tv
Voice of South Asia!

رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 81 سالہ خاتون جاں بحق

0

نیویارک کے گرین وچ ولیج کی ایک رہائشی عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں 81 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

حکام کے مطابق، آگ صبح 7:20 بجے کے قریب ویورلی پلیس پر واقع ایک تاریخی براؤن اسٹون عمارت کی پانچویں منزل پر لگی۔ جیسے ہی دھواں بلند ہوا، علاقہ مکینوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ فائر فائٹرز نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور متعدد افراد کو بحفاظت عمارت سے نکالا، لیکن متاثرہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ابتدائی طور پر واقعے کو مشتبہ نہیں سمجھا جا رہا۔ حکام کے مطابق عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.