vosa.tv
Voice of South Asia!

 ڈینٹسٹ کو عوامی شخصیات کو دھمکانے پر 2 سال قید

0

فلوریڈا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے 61 سالہ ڈینٹسٹ رچرڈ گلین کانٹ وِل کو انتخابی عہدیدار سمیت دیگر افراد کو دھمکیاں دینے کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق، کانٹ وِل نے ستمبر 2019 سے جولائی 2020 کے درمیان سوشل میڈیا، ای میل اور ٹیکسٹ پیغامات کے ذریعے 100 سے زائد شہریوں کو دھمکیاں بھیجیں، جن میں ایک مصنف، مذہبی شخصیت اور ٹی وی اینکر بھی شامل تھے۔ کانٹ وِل نے اپریل 2022 سے اپریل 2024 کے دوران چار مزید عوامی شخصیات کو دھمکیاں دیں، جن میں فروری 2024 میں ایک انتخابی عہدیدار کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ کانٹ وِل نے نومبر 2024 میں چار الزامات میں جرم قبول کیا، جس میں بین الریاستی دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے کا جرم بھی شامل تھا۔ یہ کارروائی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی ٹامپا فیلڈ آفس نے کی، جبکہ کیس کی تحقیقات اور پراسیکیوشن وفاقی حکام نے انجام دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.