vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہیں، یوکرینی صدر زیلنسکی

0

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدرر ولودومیر زیلنسکی نے اتوار کو لندن میں یورپی رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کے بعد برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ یوکرین امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے۔ یوکرینی صدر نے کہا اگر فریقین تیار ہیں تو جو معاہدہ میز پر ہے، اس پر دستخط ہو جائیں گے، یقین ہے امریکا بھی معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہوگا۔ برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا کہ یہ ہماری پالیسی ہے کہ جو کچھ ماضی میں ہوا، ہم اسے آگے بڑھائیں۔ ہم امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔ معدنیات کا یہ معاہدہ یوکرین میں جاری تنازعے کو ختم کرنے میں مدد کے لیے ایک قدم سمجھا جا رہا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.