اسٹار بکس کے 1,100 ملازمین برطرف
نیویارک(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ کافی چین اسٹار بکس نے اپنی فروخت میں کمی کے باعث 1,100 ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سٹار بکس کے سی ای او برائن نکول کا کہنا ہے کہ کمپنی کو زیادہ مؤثر اور فعال بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔کمپنی کی فروخت میں کمی کے بعد 2024 میں اسٹار بکس کے نئے سی ای او مقرر کیے گئے برائن نکول، اس سے قبل چپوٹل میکسیکن گرِل کو کامیابی سے بحران سے نکال چکے ہیں۔ اسٹار بکس کے مطابق، یہ چھانٹی اسٹور کے عملے پر اثر انداز نہیں ہوگی، جبکہ کمپنی کی کام کے اوقات اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری جاری رہے گی۔کمپنی نے مزید اعلان کیا کہ کچھ کم مقبول مشروبات جیسے کہ وائٹ ہاٹ چاکلیٹ اور کچھ فریپچینو مشروبات کو مینو سے خارج کیا جا رہا ہے تاکہ مینو کو سادہ اور مؤثر بنایا جا سکے۔ اسٹار بکس اس وقت امریکہ میں 2 لاکھ 11 ہزار اور عالمی سطح پر 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کو ملازمت فراہم کر رہا ہے۔کمپنی کو اسرائیل کی حمایت پر پوری دنیا میں شدید نفرت اور مذمت کا نشانہ بھی بنایا گیا اور مسلم کمیونٹی کی طرف سے اس کی بائیکاٹ مہم بھی جاری ہے۔