vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی کا روزویلٹ ہوٹل اسائلم سینٹر بند کرنے کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے روزویلٹ ہوٹل میں قائم اسائلم سیکر ارائیول سینٹر اور ہیومینیٹیرین ایمرجنسی ریسپانس سینٹر جلد بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میئر ایڈمز کا کہنا ہے کہ یہ مرکز مئی 2023 میں کھولا گیا تھا اور تین سالہ اسائلم سیکر بحران کے دوران 173,000 سے زائد افراد کی رجسٹریشن کر چکا ہے۔ اب اسائلم سیکرز کے لیے خدمات دیگر مراکز میں ضم کر دی جائیں گی۔ نیویارک نے 2 لاکھ بتیس ہزار سے زائد پناہ گزینوں کو مدد فراہم کی، اور اب انتظامیہ کے اس نئے فیصلہ سے لاکھوں ڈالر کی بچت ہوگی۔ ایڈمز نے کہا اس حکمت عملی کے تحت، 53 دیگر ایمرجنسی شیلٹر مراکز بھی جون 2025 تک بند کر دیے جائیں گے۔ شہر میں پناہ گزینوں کی تعداد 69 ہزار سے کم ہو کر 45 ہزار رہ گئی ہے۔ شہر کے اسائلم ایپلیکیشن ہیلپ سینٹر نے 98 ہزار سے زائد افراد کو ورک پرمٹ اور عارضی تحفظ کی درخواستوں میں مدد دی، جبکہ 53,200 سے زائد افراد کو اپنی پسندیدہ منزلوں پر پہنچانے کے لیے ٹکٹس فراہم کیے گئے۔ میئر نے کہا یہ اقدامات اسائلم سیکرز کو خود کفیل بنانے اور نیویارک کے ٹیکس دہندگان کے لیے مالی بچت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.