vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی ایجنسیز کی فیڈرل ملازمین کو مسک کی میلز نظر انداز کرنے کی ہدایات جاری

0

 واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی ایجنسیز نے فیڈرل ملازمین کو ایلون مسک کی ای میلز کو نظر انداز کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق امریکا کی متعدد فیڈرل ایجنسیز نے فیڈرل ملازمین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ صدر ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک یا ان کے ماتحتوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ای میلز یا برطرفی کی باتوں کو نظر انداز کردیں۔ رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ہزاروں فیڈرل ملازمین کو ای میلز بھیجی گئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ ملازمین اپنی کارکردگی کے بارے میں 48 گھنٹوں میں رپورٹس پیش کریں۔ لیکن امریکی فیڈرل ایجنسیز نے مسک کی جانب سے ای میلز کرنے کے اگلے ہی روز ایک میمو جاری کردیا جس میں ملازمین کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ ایلون مسک کی ای میلز کو نظر انداز کر دیں۔ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی سربراہی میں چلنے والے ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی نے ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے ہی ہفتے میں 20 ہزار ملازمین کو اور پھر مزید 75 ہزار ملازمین کو بائے آؤٹس پیکج آفر کیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ایلون مسک کے اس اقدام کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ایف بی آئی اور محکمہ خارجہ میں فوری اہم تعیناتیاں کیں جنہیں ہدایات کی گئیں کہ وہ ملازمین کو ای میلز جاری کریں جن میں اپنی چین آف کمانڈ کے علاوہ کسی کی بھی ایل میلز کو نظر انداز کرنے کے احکامات دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.