حسن قمر کا ولیمہ، معروف شاعر مامون ایمن نے سہرا سنایا
پاکستانی امیرکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ کے بانی بشیر قمر کے فرزند حسن قمر کی تقریب ولیمہ نیویارک کے مقامی ہال میں نہایت شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔ اس پرمسرت موقع پر عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں سمیت کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تقریب میں مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ہال کو نہایت خوبصورتی سے سفید اور سنہری رنگوں سے سجایا گیا تھا، جو ایک شاہانہ اور خوشگوار ماحول پیش کر رہا تھا۔ مہمانوں کے لیے خصوصی نشستوں کا انتظام کیا گیا، جبکہ مرکزی اسٹیج کو دلہا اور دلہن کی شاندار موجودگی کے لیے انتہائی خوبصورت انداز میں ترتیب دیا گیا تھا۔اس موقع پراردو ادب کا امریکہ میں ایک بڑا نام اور معروف شاعر مامون ایمن نے دلہن عزمہ اور دلہا حسن قمر کے لیے اپنے مخصوص انداز میں سہرا پیش کیا۔ مامون ایمن کا سہرا سن کر محفل جھوم اٹھی، اور مہمانوں نے انہیں خوب داد دی۔اس موقع پرپاکولی کے بانی بشیرقمر اور انکی اہلیہ تسنیم قمر نےتمام مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں شریک بزرگوں، دوستوں، اور اہل خانہ نے حسن اور عزمہ کے لیے محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کئی افراد نے مائیک پر آ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جوڑے کو خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعاؤں سے نوازا۔تقریب میں ہلکی پھلکی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جو تقریب کی رونق کو مزید بڑھا رہا تھا۔ آخر میں دلہا دلہن نے کیک بھی کاٹا۔خوشی و محبت کے اس موقع پر پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا، جس سے مہمانوں نے خوب لطف اٹھایا۔ دلہا اور دلہن کے دوستوں نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور خوب ہنسی مذاق کیا۔ فوٹوگرافرز اور ویڈیوگرافرز نے ہر خوبصورت لمحے کو کیمرے میں محفوظ کر لیا۔