نیو جرسی کے متعدد مکانات میں آتشزدگی، درجنوں افراد بے گھر
نیو جرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر پیٹرسن کے ٹوٹووا ایونیو پر متعدد مکانات میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں 44 افراد بے گھر ہو گئے۔
حکام کے مطابق، آگ شام 5:30 بجے کے قریب ایک گھر میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث پانچ الارم تک رسپانس دینا پڑا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، امدادی کارروائیاں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں، لیکن خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ متاثرہ مکین اونیلس مارٹینز نے بتایا کہ ان کی تمام قیمتی اشیاء، بشمول کپڑے اور کمپیوٹرز، آگ کی نذر ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق، آگ پڑوسی کے صحن میں رکھے جلتے ہوئے گتے کے ڈبوں سے پھیلی۔ قریبی شہروں سے فائر فائٹرز کی اضافی نفری طلب کی گئی تھی، جس کی بدولت مزید گھروں کو نقصان سے بچا لیا گیا۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔