vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس میں پہلے کشمیری کمانڈنگ آفیسر مبین یاسین

0

نیویارک کی مکی مسجد کی سماجی شخصیت ظفر اقبال نے استقبالِ رمضان  کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ شرکاٗ نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کشمیری کمیونٹی سے پہلے کمانڈنگ آفیسر مبین یاسین کی  پروموشن کا کیک بھی کاٹا ۔

بروکلین کی مکی  مسجد کی سماجی شخصیت  ظفر اقبال  نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل انتظامات سے متعلق  نجی ریسٹورنٹ میں ایک   تقریب کا اہتمام کیا جس میں نیویارک پولیس کے علاقائی سطح کے افسران  شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں مکی مسجد کی سیکورٹی  انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال گیا۔ تقریب میں شریک نیویارک پولیس کے مقامی افسران  نے سماجی شخصیت ظفر اقبال کو  یقین دہانی کروائی کہ  رمضان المبارک  میں مکی مسجد کی سیکورٹی  کے انتظامات تسلی بخش رہیں گے۔اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور، مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر کیپٹن وحید اختر اور  حا ل ہی میں کشمیری کمیونٹی سے  پہلے کمانڈنگ آفیسر مبین یاسین  بھی شریک  تھے۔پاکستا نی  نژاد افسران کا کہنا تھا کہ  جب بھی کوئی ہمارا مسلمان بھائی اہم عہدے پر ترقی پاتا ہے  ہمارا سر فخر  سے بلند ہوجاتا ہے۔تقریب میں شریک سماجی شخصیت امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ  مبین یاسین کے کمانڈنگ آفیسر اور کیپٹن وحید اختر کے ایم او ایس کا صدر منتخب ہونے پر دل خوشی  ہوئی۔اس موقع پر کشمیری کمیونٹی سے  پہلے  کمانڈنگ آفیسر مبین یاسین   کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش رہے کہ اپنے ڈیپارٹمنٹ اور مسلم کمیونٹی کے لیے مزید بہتر طور پر کام کریں ۔تقریب   میں شریک نیویارک پولیس کے مقامی افسران  نے  بھی اپنے ساتھی افسر مبین یاسین کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر مبین یاسین  کی پروموشن کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے  میزبان ظفر اقبال سے خوبصورت محفل سجانے پر اظہارِ تشکر کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.