vosa.tv
Voice of South Asia!

ایک ہندو دوست کی مہربانی اور منفرد مثال

0

اقوام متحدہ میں 35 سال ملازمت کے بعد ریٹائرمنٹ کی زندگی گزرانے والے 80 سالہ  پاکستانی نژاد امریکی۔ شیر خان کو نیوجرسی میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ شیر خان کی تجہیز و تدفین کے تمام  انتظامات ہندو کمیونٹی سے ان کے ساتھی ملازم  آنند کمار نے کروائے اور نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی۔

اسی  سالہ شیر خان نے  پینتیس  سال اقوامِ  متحدہ میں ملازمت کی اور مختلف عہدوں پر  اپنی زمہ داریاں نبھائیں۔ وہ    اپنے ہی گھر میں  انتقال کر گئے تھے لیکن اکیلے  رہنے کی وجہ سے کسی کو  پتہ نہ چلا۔تین ہفتے  گزرنے کے بعد پولیس نے ان کی میت گھر سے نکالی  جسے میڈیکل  ایگزامنر کو منتقل کیا گیا۔اب ان کی میت  قابل شناخت نہیں رہی ۔شیر خان کے غسل کفن  اور تجہیز و تکفین کے  اخراجات  کے لیے قونصل خانہ سے بھی  رابطہ کیا گیا  لیکن اس فریضے کی ادائیگی کے لیے کوئی آگے نہیں آیا۔ اقوام متحدہ  کے ڈیپارٹمنٹ آف منیجمنٹ میں ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شیر خان کے ساتھی ملازم آنند کمار پانڈے کو جب ان کی موت اور ساری صورتحال کا علم ہوا تو  انھوں نے  الریان مسلم فیونرل سروسز سے  رابطہ کیا اور  تجہیز و تدفین کے تمام اخراجات اٹھانے کی زمہ داری  اٹھائی ۔الریان  نے  شہری حکومت کے مردہ گھر سے شیر خان کی میت وصول کی اور  وہیں انھیں  غسل کفن د یا گیا۔اس دوران  مرحوم کے  غیر مسلم  ساتھی   بھی  وہیں  موجود رہے۔آنند کمار کا کہنا تھا کہ مرحوم شیر خان  سے رابطہ نہیں ہورہا تھا۔کئی کوششیں  کیں تو  معلوم ہوا کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے، ہم سب نے جو مل کر کیا یہ ہمارا فرض تھا۔ مرحوم شیر خان کی نمازِ جنازہ بروکلین کی مکی مسجد میں  پیش امام قاری اسامہ کی  اقتداء میں بعد نمازِ جمعہ ادا  کی  گئی جس میں مرحو  م کے  سابقہ  ساتھی   آنند کمار سمیت دیگر غیر مسلم  ورکرز اور  کمیونٹی کی  کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم شیر خان کو نیوجرسی کے  مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.