صدر زیلنسکی امریکا سے معاہدہ کرنے پر آمادہ
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی امریکی دباؤ کے تحت ملک کے اہم معدنی وسائل امریکا کے حوالے کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ صدر زیلنسکی امریکا سے معاہدہ کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں جس کے تحت ملک کے اہم ترین معدنی ذخائر تک امریکا کو رسائی دے دی جائے گی۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اوریوکرین جنگ بندی کیلئے یوکرین سے 500 ارب ڈالرمعاوضہ طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ پر ہم نے اپنا خزانہ خرچ کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے پہلے زیلنسکی نے کہا تھا کہ وہ یوکرین کا دفاع کریں گے، ملک بیچ نہیں سکتے۔ رپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے ملک کا بڑا حصہ پہلے گنوایا اور اب معدنیات بھی دینے پر راضی ہوگئے۔