vosa.tv
Voice of South Asia!

ایلون مسک کا اسمارٹ ترین چیٹ باٹ گروک تھری لانچ

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے اسمارٹ ترین چیٹ باٹ گروک تھری لانچ کر کے جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے دروازے کھول دئے۔

ہر نئے آنے والے سال میں جدید ٹیکنالوجیز انسانوں کی مدد کیلئے متعارف کرائی جاتی ہے، انہی میں مصنوعی ذہانت بھی شامل ہوتی ہے جس نے لکھنے پڑھنے والوں کے روزمرہ کے کاموں کو انتہائی آسان بنا دیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اب ایک ٹھوس حقیقت کا روپ دھار چکی ہے اور چیٹ جی پی ٹی سمیت دیگر چیٹ باٹ اس حقیقت کا عملی مظہر ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کے مختلف چیٹ بوٹس متعارف کرائے گئے جنہوں نے اہم کردار ادا کیا وہیں حال ہی میں ٹیک جائنٹ ایلون مسک کی جانب سے ایک اور مصنوعی ذہانت کا ٹول متعارف کرایا گیا ہے جس کا نام ’گروک 3‘ ہے جو تمام صارفین کے لیے محدود وقت کیلے مفت دستیاب ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئے چیٹ باٹ کا اعلان ایلون مسک کی جانب ایکس پر ایک پوسٹ میں کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.