vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی لاء ڈپارٹمنٹ کا وفاقی حکومت کے خلاف 80 ملین ڈالر کی ضبطی پر مقدمہ دائر

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی لاء ڈپارٹمنٹ نے وفاقی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نیویارک کے لیے مختص 80 ملین ڈالر کی غیر قانونی ضبطی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

یہ فنڈز فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ذریعے نیویارک کو تارکین وطن کے بحران سے نمٹنے کے لیے دیے گئے تھے۔ نیویارک سٹی کے مطابق، 11 فروری 2025 کو یہ فنڈز بغیر کسی نوٹس یا قانونی کارروائی کے شہر کے بینک اکاؤنٹ سے نکال لیے گئے، جو وفاقی قوانین کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ مقدمے میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ 80 ملین ڈالر کی واپسی کو یقینی بنایا جائے اور مستقبل میں وفاقی حکومت کو کسی بھی غیر قانونی ضبطی سے روکا جائے۔ میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ امریکہ کا امیگریشن نظام خراب ہے، لیکن نیویارک پر اس بحران کی تمام ذمہ داری نہیں ڈالی جا سکتی۔ شہر نے اب تک 2 لاکھ 31 ہزار  سے زائد افراد کو پناہ دی ہے اور تین سالوں میں 7 بلین ڈالر خرچ کر چکا ہے۔ فنڈز فیڈرل ایجنسی کی جانب سے منظور شدہ فنڈز کی واپسی ناانصافی ہے۔ نیویارک سٹی کارپوریشن کونسل موریل گوڈ-ٹروفانٹ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے بغیر کسی اطلاع کے فنڈز واپس لے لیے اور بعد میں ایک غیر واضح عدم تعمیل خط بھیجا، جس میں کسی خلاف ورزی کی وضاحت نہیں کی گئی۔ یہ مقدمہ نیویارک کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فنڈز ضبط کرنا غیر قانونی، اختیارات سے تجاوز اور آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.