نیویارک میں اپنا بازار کی ایک اور برانچ کا افتتاح
نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں بھی اپنا بازار کی نئی برانچ کھل گئی۔ پاکستانی، انڈین، بنگلہ دیشی اور دیگر کمیونٹی کے افراد ریاعتی نرخوں پراشیا ِخوردونوش کی خریداری کر سکیں گے۔
لانگ آئی لینڈ کے علاقے ویلی اسٹریم میں اپنا بازار فارمر مارکیٹ کا افتتاح ناساکاونٹی ایگزیکٹیو برو س بلیک مین نے ربن کاٹ کر کیا اور سائیٹیشن بھی پیش کی۔اپنا بازار کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سکھ کمیونٹی نے اپنے منفرد اور مخصوص انداز میں دعا بھی کی۔افتتاح کے بعداپنا بازار کے اونرز نے بروس بلیک مین، ان کے سینئر ایڈوائزر چودھری اکرم ، ایشئن امریکنز افیئرز کے ڈائریکٹر عون نقوی اور صحافیوں کو نئی برانچ کا تفصیلی دورہ کروایا۔ اس موقع پر کاونٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین کا کہنا تھا کہ ہم اسمال بزنسز کو ہمیشہ بھرپور سپورٹ کرتے ہیں ، ملکی معیشت میں ان کا بھی اہم کردار ہے ۔اپنا بازار کے اونر زکا کہنا تھا کہ وہ تین دہائیوں کی انتھک محنت کے بعد ا س مقام پر پہنچے ہیں، رمضان المبار ک میں مسلم کمیونٹی کو خریداری پر خاص سہولت رہے گی۔اس موقع پر کاونٹی ایگزیکٹیو کے سینئر ایڈوائزر چودھری اکرم اور کاروباری و سماجی شخصیت محسن شاہ کا کہنا تھا کہ اسمال بزنسز کے ساتھ ان کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا، کمیونٹی کو بھی چا ہیے وہ اپنا بازار کر سپورٹ کرے۔اپنا بازار فارمرز مارکیٹ میں روزہ مرہ کے استعمال کی تمام ضروری اشیاٗ خورد ونوش مناسب قیمتوں پر سارا سال دستیاب رہیں گی۔