vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا کونی آئی لینڈ میں بڑے ترقیاتی منصوبے کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے بروکلین کے کونی آئی لینڈ کے لیے ایک بڑے ترقیاتی منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 1,500 نئے رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے اور تاریخی ریگل مین بورڈ واک کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

میئر کے مطابق اس منصوبے میں سڑکوں، سیوریج نظام اور عوامی سہولیات کی بہتری کے اقدامات بھی شامل ہیں، جبکہ ایب اسٹارک اسپورٹس سینٹر کی تزئین و آرائش پر 42 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ نیویارک سٹی اکنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے 80,000 مربع فٹ پر مشتمل پارسل اے کے لیے تجاویز طلب کی ہیں، جہاں 500 سے زائد رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے، جن میں 25 فیصد سستی رہائش کے لیے مختص ہوں گے۔ حکام کے مطابق، اسپورٹس سینٹر اور بورڈ واک کی تعمیر نو کے ساتھ ساحلی تحفظ کے اقدامات بھی شامل کیے جائیں گے، جبکہ جدید سہولیات اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری کے لیے مختلف منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ میئر ایڈمز کی حکومت نیویارک میں سستی رہائش کے فروغ کے لیے 100,000 نئے گھروں کی تعمیر اور کم آمدنی والے خاندانوں کی مدد کے لیے 82 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا 10 سالہ منصوبے کے تحت 24.5 بلین ڈالر مختص کیے گئے ہیں تاکہ ہاؤسنگ بحران کا حل نکالا جا سکے۔ میئر نے کہا یہ منصوبہ نہ صرف کونی آئی لینڈ کے ترقیاتی عمل کو تیز کرے گا بلکہ اس کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو برقرار رکھتے ہوئے مقامی باشندوں کے معیارِ زندگی کو بھی بہتر بنائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.