vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر انتظامیہ کا ساؤتھ برونکس میں عوامی تحفظ بڑھانے کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز، پولیس کمشنر جیسیکا ٹش، اور صحت عامہ کی قائم مقام کمشنر ڈاکٹر مشیل مورس نے ساؤتھ برونکس کے علاقے دی ہب میں عوامی تحفظ اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کارروائی کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

میئر کے مطابق، یہ اقدام کمیونٹی لنک کے تحت کیا جا رہا ہے جس کا مقصد بے گھری، منشیات کے استعمال، ذہنی صحت کے مسائل اور صفائی کے معاملات کو حل کرنا ہے۔ میئر ایڈمز کے مطابق، اس مہم کے ذریعے شہر کے مستقل مسائل کا دیرپا حل نکالا جائے گا۔ پولیس کمشنر ٹش نے کہا کہ جب محلوں میں معیار زندگی متاثر ہوتا ہے تو شہری خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے۔ نئی حکمت عملی میلروز ایونیو پر بے ترتیبی اور دیگر مسائل کو کم کرنے میں مدد دے گی، جبکہ ذہنی صحت کے بحران سے گزرنے والے افراد کو غیر ضروری سزا دینے سے گریز کیا جائے گا۔ نیویارک انتظامیہ نے حال ہی میں بے گھری اور ذہنی بیماریوں کے خاتمے کے لیے 650 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا ہے، جس میں خصوصی پناہ گاہیں اور آؤٹ ریچ ٹیموں کی تعداد میں اضافہ شامل ہے۔ نیویارک سٹی میں جرائم میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ میئر نے کہا 2024 میں مجموعی جرائم میں تقریباً 3 فیصد کمی ہوئی، جبکہ جنوری 2025 میں یہ کمی 16.8 فیصد تک پہنچ گئی۔ پولیس نے 20,500 سے زائد غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے، جس سے نیویارک مزید محفوظ بنتا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.