vosa.tv
Voice of South Asia!

چرچ کے مقدس بپتسمہ حوض میں انسانی فضلہ برآمد

0

نیو جرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی کے چرچ آف دی ہولی روزری میں ایک نامعلوم شخص نے مقدس بپتسمہ حوض میں انسانی فضلہ ڈال دیا۔ جس کے بعد عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

حکام کے مطابق چرچ کے مقدس بپتسمہ حوض میں انسانی فضلہ برآمد ہوا ہے۔ اس واقعہ کے بعد چرچ انتظامیہ نے پیر سے جمعہ تک چرچ کو شام 3 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چرچ 1906 سے کمیونٹی کے لیے ایک مقدس مقام رہا ہے لیکن اس واقعے کے بعد غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ چرچ انتظامیہ نے عوام سے معذرت کرتے ہوئے مجرم کے لیے ہدایت کی دعا کی ہے۔ مقامی افراد نے واقعے کو ظالمانہ اور افسوسناک قرار دیا، جبکہ کچھ افراد چرچ کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھنے کے لیے بطور نگران رضاکارانہ خدمات دینے پر آمادہ ہیں۔ نیوآرک کے آرچ ڈائیوسیس نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، لیکن مقامی اطلاعات کے مطابق، پولیس کو ممکنہ طور پر مجرم کا سراغ مل چکا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.