vosa.tv
Voice of South Asia!

یوکرینی صدر کا امریکا کے ساتھ معدنیات کا معاہدہ مسترد

0

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کا پہلا مسودہ مسترد کر دیا ہے۔

زیلینسکی نے امریکا کے ساتھ قیمتی معدنیات کے معاہدے کا پہلا مسودہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ملک امریکا کے ہاتھوں بیچنے کو تیار نہیں ہیں، خاص طور پر جب امریکا یوکرین کے 50 فیصد معدنیات کی ملکیت کا مطالبہ کر رہا ہے اور جواب میں سکیورٹی کی ضمانت بھی نہیں دے رہا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کی بنائی ہوئی ڈس انفارمیشن کی دنیا میں جی رہے ہی۔ اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا ہے کہ وہ امریکی مدد کے بدلے یوکرین سے 500 ارب ڈالر مالیت کے معدنی ذخائر چاہتے ہیں اور ان کی ٹیم نے گزشتہ ہفتے ایک معاہدے کی تجویز پیش کی تھی۔ صدر ٹرمپ نے امریکا- روس مذاکرات کے بعد یوکرین تنازع کے لیے یوکرین کو ہی مورد الزام ٹھہرادیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کو جنگ شروع نہیں کرنی چاہیے تھی، یوکرین معاہدہ کرسکتا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.