vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو جرسی میں 16 انچ کی مین پائپ لائن لیک

0

نیو جرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی کے سیکاکس روڈ پر 16 انچ کی مین پائپ لائن میں لیکیج کے باعث سیکاکس روڈ کو ہنری اسٹریٹ سے کاؤنٹی ایونیو تک بند کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق، سیکاکس روڈ اور ہنری اسٹریٹ کے صنعتی علاقے میں ممکنہ گیس لیکیج کے باعث کاروباری مراکز خالی کروا لیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ 16 انچ کی مین پائپ لائن میں لیکیج ہوگئی ہے، جبکہ مقامی افراد نے فضا میں گیس جیسی بو بھی محسوس کی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ اور گیس کمپنی کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کے کام میں 16 گھنٹے لگنے کا امکان ہے۔ پولیس نے سیکاکس روڈ کو ہنری اسٹریٹ سے کاؤنٹی ایونیو تک بند کر دیا ہے اور ڈرائیورز کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،  لیکن احتیاطی تدابیر کے تحت علاقے میں گیس کی سپلائی عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے جبکہ پی ایس ای اینڈ جی کا عملہ صورتحال پر قابو پانے میں مصروف ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.