vosa.tv
Voice of South Asia!

کوئینز میں 17 سالہ لڑکی سر میں گولی لگنے سے جاں بحق

0

کوئینز(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئینز میں ایک 17 سالہ لڑکی فائرنگ کے واقعے میں جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ شام 5 بجے کے بعد ہالسوڈ کے کلوور پلیس میں ایک گھر کے اندر پیش آیا، جب لڑکی کو سر میں گولی ماری گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق، گولی مارنے کے فوراْ بعد حملہ آور فرار ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر زخمی لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔  پولیس نے علاقے کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور ممکنہ گواہوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے لیکن فائرنگ کی وجوہات اور حملہ آور کی شناخت تاحال واضح نہیں ہو سکی۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں تاکہ ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.