
امریکا میں شدید بارشوں اور برفیلے طوفان کے باعث 24 شہری جاں بحق
بولیویا(ویب ڈیسک) جنوبی امریکی ملک بولیویا میں شدید بارشوں اور برفیلے طوفان کے باعث 24 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کےمطابق دارالحکومت لاپاز اورگرد و نواح کے علاقے سیلاب سے شدید متاثر ہیں جہاں ہزاروں افراد بےگھر ہوچکے ہیں،کئی دیہات سیلابی ریلےمیں بہہ گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، اور متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔ مقامی حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔