vosa.tv
Voice of South Asia!

 ایڈمز کے خلاف جاری وفاقی کرپشن کیس کو ختم کرنے کی ہدایت

0

نیویاک(ویب ڈیسک) امریکی محکمۂ انصاف نے وفاقی استغاثہ کو نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز کے خلاف جاری وفاقی کرپشن کیس کو ختم کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

 اس فیصلے کے بعد ایڈمز کو بڑی قانونی کامیابی ملی ہے، کیونکہ وہ کئی مہینوں سے اس معاملے کی تحقیقات کا سامنا کر رہے تھے۔ یہ کیس مبینہ طور پر ان کے 2021 کے میئرل انتخابی مہم سے جڑا ہوا تھا، جس میں ترک حکومت اور ایک تعمیراتی کمپنی کے ساتھ ممکنہ غیر قانونی تعلقات کی تحقیقات کی جا رہی تھیں۔ لیکن محکمۂ انصاف کے فیصلے کے بعد اب مزید قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ایڈمز کے وکیل، ایلکس سپیرو نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا، جیسا کہ میں نے پہلے دن کہا تھا، میئر بے گناہ ہیں اور وہ سرخرو ہوں گے۔ آج وہ کامیاب ہوگئے۔ محکمہ انصاف نے مقدمے کا دوبارہ جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ اسے آگے نہیں بڑھایا جانا چاہیے۔ اب نیویارک اس غلط اور بے بنیاد مقدمے کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ ایڈمز نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ قانون کی پاسداری کرتے ہیں اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.