مین ہٹن میں سب وے اسٹیشن پر خاتون پر حملہ
مین ہٹن(ویب ڈیسک) نیویارک کے سب وے اسٹیشن پر جرائم کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، مین ہٹن کے سب وے اسٹیشن پر ایک اور خاتون نامعلوم شخص کے حملہ کا شکار ہو گئی۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ لیکسنگٹن ایونیو اور ایسٹ 86ویں اسٹریٹ کے 4/5/6 ٹرین لائن پر شام 6 بجے کے بعد پیش آیا۔ جب ایک نامعلوم شخص نے خاتون پر چاقو سے حملہ کیا اور فرار ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص نے چہرے پر کالا ماسک پہن ہوا تھا اور حملے کے بعد تیزی سے اسٹیشن سے فرار ہوگیا۔ زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے نیویارک پریسبیٹیرین اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔