vosa.tv
Voice of South Asia!

پرنس کریم آغا خان کے بعد نیا امام کون ہوگا۔؟

0

اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام، پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر دنیا بھر میں اسماعیلی کمیونٹی  غمزدہ ہے اور  جماعت خانوں میں خصوصی دعائیں شروع کر دی گئی ہیں۔

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 49 ویں امام، پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں 88 برس کی عمر میں ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کی جائے گی اور دنیا بھر کے جماعت خانوں میں ان کے انتقال پر خصوصی دعائیں شروع کردی گئی ہیں۔پرنس کریم آغا خان 11 جولائی 1957 کو امام منتخب ہوئے تھے، اس وقت ان کی عمر 20 برس تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کی اور اسلام کے پیغامِ ہمدردی، برداشت اور انسانی عظمت کو فروغ دیا۔ ان کے دادا، سر سلطان محمد شاہ آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا تھے۔شاہ کریم آغا خان نے اپنی زندگی میں تعلیمی، ثقافتی اور معاشی ترقی کے مختلف منصوبوں کی سرپرستی کی، جس سے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں بہتری آئی۔ ان کے فلاحی کاموں اور رہنمائی کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ پاکستان میں بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز اور ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔اسماعیلی کمیونٹی نے  ان کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ نئے امام کی نامزدگی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، اور اسماعیلی کمیونٹی کے آفیشل ویب سائٹ پر درود کی تسبیح جاری رکھی جائے گی، جب تک نئے امام کا اعلان نہیں کیا جاتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.