vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا نے200 سے زائد بھارتی تارکین وطن کو واپس بھیج دیا

0

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کا عمل تیز کر دیا گیا ہے،امریکانے 205 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو ملک بدر کر کے انہیں امریکی فوجی طیارے کے ذریعے پنجاب کے شہر امرتسر بھیج دیا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے 205 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا ہے، جنھیں امریکی فوجی طیارے کے ذریعے ٹیکساس سے پنجاب کے شہر امرتسر پہنچا دیا ہے۔ڈی پورٹ کیے جانے والے تمام بھارتی شہریوں کی مکمل تصدیق کی گئی ہے، رپورٹس کے مطابق امریکا میں تقریباً 7 لاکھ 25 ہزار بھارتی تارکین وطن غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں، جو غیر قانونی تارکین وطن کی تیسری بڑی تعداد ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے، اس وقت بھارت سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کا عمل جاری ہے۔امریکا میں غیر دستاویزی تارکین وطن کی تعداد تقریباً 11 ملین (ایک کروڑ دس لاکھ) ہے، ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ جب وہ دوبارہ منتخب ہوں گے تو امریکی تاریخ میں ملک بدری کا سب سے بڑا آپریشن شروع کریں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں غیر قانونی ہندوستانی تارکین وطن کی واپسی کی توقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.