vosa.tv
Voice of South Asia!

نیوجرسی میں 59 سالہ شخص ہٹ اینڈ رن حادثے میں جاں بحق

0

نیو جرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر پیٹرسن میں 59 سالہ شخص برف ہٹانے کے دوران ہٹ اینڈ رن حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ صبح 9:30 بجے 135 الاباما ایونیو کے قریب پیش آیا جب نامعلوم گاڑی نے متاثرہ شخص کو ٹکر ماری اور ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ایمرجنسی عملہ نے موقع پر پہنچتے ہی متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں سینٹ جوزف یونیورسٹی میڈیکل سینٹر منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے متاثرہ شخص کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کی مدد سے مفرور ڈرائیور کی تلاش میں مصروف ہے۔ مقامی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.