vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں 371 ارب ڈالر کی امداد تقسیم

0

امریکی رپورٹ کے مطابق اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3۔71 بلین ڈالر کی امداد خرچ کی گئی ہے۔

افغانستان میں امریکا کی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن کی تازہ ترین رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ جس کے مطابق اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3۔71 بلین ڈالر کی امداد خرچ کی گئی۔ امداد کا 64۔2 فیصد اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور ورلڈ بینک کے زیر انتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں منجمد افغان مرکزی بینک کے 3۔5 ارب ڈالر کے اثاثے سوئٹزر لینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اتنی بڑی امداد کے باوجود افغان طالبان کی جابرانہ پالیسیاں جاری ہیں۔ افغان طالبان نے تاحال خواتین کی تعلیم پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ان پابندیوں کی بدولت بین الاقوامی سطح کے انسانی ہمدردی کے پروگراموں کے تحت امداد کی تقسیم میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت افغانستان میں جاری منصوبوں سمیت تمام امریکی و غیر ملکی امداد کی نئی ذمہ داریاں اور تقسیم 90 دن کیلیے روک  دی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.