vosa.tv
Voice of South Asia!

ایڈمز کا نیویارک کو مستقبل میں مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کو مستقبل میں مصنوعی ذہانت بنانے سے متعلق میئر ایریک ایڈمز اور اکنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

میئر نے کہا کہ یہ رپورٹ نیویارک میں مصنوعی ذہانت کی ترقی، کاروباری مواقع اور تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع حکمت عملی فراہم کرے گی۔ اس کا مقصد نہ صرف نیویارک کی ای اے آئی معیشت کو مستحکم کرنا ہے بلکہ جدید، محفوظ اور اخلاقی ٹیکنالوجی کی ترقی کو بھی یقینی بنانا ہے۔ ایڈمز کا کہنا تھا کہ نیویارک سٹی ٹیکنالوجی میں دنیا کا سب سے بڑا مرکز بننے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ اس رپورٹ میں مختلف اداروں کے ذریعے ای اے آئی کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے، نئی ملازمتیں پیدا کرنے، اور معیشت کو مزید ترقی دینے کے طریقے تجویز کیے گئے ہیں۔ اکنامک ڈیولپمنٹ کے صدر نے اس اقدام کو شہر کے مستقبل کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ہے جس سے نہ صرف معاشی ترقی ہوگی بلکہ نیویارک کو ڈیجیٹل انقلاب کا مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.