
پاکستانی امریکی جج کے فیصلے پر ٹرمپ کا صدارتی حکم نامہ منسوخ
واشنگٹن(ویب ڈیسک) پاکستانی امریکی جج کے فیصلے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی امداد منجمد کرنے سے متعلق حکم نامہ منسوخ کر دیا۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم عدالت میں چیلنج ہوا۔ عدالت نے وفاقی قرضوں اور مالی امداد روکنے کے حکم کے کچھ حصوں پر عملدرآمد روک دیا۔ ٹرمپ کا صدارتی حکم نامہ نیو یارک سٹی، سان فرانسسکو اور کیلیفورنیا کے لیے تھا جو غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے پناہ گاہ پالیسیوں پر عمل پیرا تھے۔ حکم نامے پر عمل درآمد پاکستانی امریکی خاتون جج لورین علی خان نے رکوایا۔ ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے تمام اقدامات قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیے، وفاقی فنڈنگ کے معاملے پر عدالتی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستانی امریکی خاتون لورین علی خان امریکا میں وفاقی ڈسٹرکٹ جج ہیں ۔ وہ 50 سال قبل اپنے والد ڈاکٹر محمود علی خان کے ساتھ امریکا منتقل ہوئی تھیں۔