vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی نرسوں کی امریکا میں ملازمت کی راہ ہموار ہوگئی

0

پاکستانی امریکن پبلک افیئرز کمیٹی کی کوششیں بالآخر رنگ لے آئیں۔ پاکستان سے  ماہر نرسوں کی  امریکا میں ملازمت کے منصوبے کا عملی طور پر آغاز ہو گیا ہے۔۔

نیویارک /ویب ڈیسک :امریکا میں نرسوں کی کمی اور پاکستان کی قابل نرسو ں کی امریکی اسپتالوں میں ملازمت کو یقینی بنانے کے  اے پی پیک کے وژن پر عملی طور پر کام شروع ہوگیا ہے ۔حکومتِ پاکستان نے حال ہی میں پاکستان میں  نرسنگ اور دیگر طبی ماہرین کے لیے ٹیسٹنگ سینٹرز کے قیام کا معاہدہ کیا ہے۔ آئی ٹی سروس منیجمنٹ کمپنی  پیئر سن  ویو نے پنجاب کے 15 مختلف مقامات پر پروفیشنل سرٹیفیکیشن سینٹرز قائم  کرنے کا اعلان کیا ہےجس میں نیشنل کونسل  لائسنشور ایگزامینیشن کی سہولت بھی شامل ہے۔ اس سہولت سے پاکستانی نرسز مقامی سطح پر مطلوبہ اہلیت حاصل کر سکیں گی اور  بیرون ملک ملازمت کے لیے درخواست دے سکیں گی۔ ان سینٹرز میں سالانہ 24 ہزار  امیدوار امتحان دے سکیں گے، جس سے نرسز کو بیرون ملک سفر کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی اور وہ بھاری اخراجات سے بچ سکیں گی۔ اس اہم  پیش رفت پر  نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس اور اے پی پیک نے ایک اہم ورچوئل اجلاس منعقد کیا، جس میں امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ، نیویارک میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی ،اے پی پیک کے چیئرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، اے پی پیک کے صدر ڈاکٹر پرویز اقبال، اور دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔اس اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر راموس نے اس اقدام کی اہمیت اور اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اے پی پیک، امریکی اور پاکستانی اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو بھی سراہا۔اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ یہ پاکستان میں نرسنگ پروفیشنلز کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔امریکا میں 58 ہزار سے زائد نرسنگ آسامیاں  خالی ہیں  جس پر  پاکستانی نرسز نیشنل کونسل  لائسنشور ایگزامینیشن سرٹیفیکٹ حاصل کر کے ملازمت حاصل کر سکیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.