اے پی پیک کا ناساؤ کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کی امیدوار نیکول ایلوئیس کے ساتھ میٹ اینڈ گریٹ
نیویارک /نمائندہ خصوصی : نیویارک کی ناساؤ کاؤنٹی کی ڈسٹرکٹ اٹارنی کی امیدوار نیکول ایلوئیس نے یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر وہ الیکشن میں منتخب ہوئیں تو ان کے ووٹرز کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات اور اس کے مثبت نتائج ضروردیکھیں گے۔وہ اے پی پیک کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد حسن کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ سے خطاب کر رہی تھیں۔نیکول ایلوئیس کی آمد پر اے پی پیک کی ٹیم نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور اراکین کا تعارف کروایا۔اس موقع پر اے پی پیک کے چیئر مین ڈاکٹر اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ نیکول ایلوئیس کی ایک بہترین پراسیکیو ٹر اور پاکستانی کمیونٹی کی مخلص دوستوں میں شامل ہیں۔میٹ ایند گریٹ میں اے پی پیک کے بورڈ ممبران، یوتھ ونگ کے صدر ارسل اعجاز اور دیگر بھی شریک تھے۔اس موقع پر اے پیک کے نو منتخب صدر ڈاکٹر پرویز اقبال نے ڈسٹرکٹ اٹارنی کی امیدوار نیکول ایلوئیس کی مسلم کمیونٹی کو درپیش اہم مسائل کی طرف توجہ دلائی اور یہ تجویز بھی دی کہ مسلمانوں کے تحفظ کے لیے خصوصی قانون سازی ہونی چا ہیے۔ نیکول ایلوئیس قانون کے شعبے میں سو لہ سالہ کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور ڈسٹرکٹ اٹارنی منتخب ہونے کی صورت میں تمام پراسیکیوٹرز کی سربراہ ہوں گی۔ شرکاء سے خطاب میں نیکول ایلوئیس کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا وہ دہرایا نہیں جائے گا، یقین دلاتی ہوں کہ اگر منتخب ہوئی تو کسی کے ساتھ مذہب، قومیت کی بنیا دپر کوئی تفریق نہیں کی جائے گی۔ تقریب میں شریک اے پی پیک کی ایگزیکٹیو بورڈ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سعدیہ طاہر نے نیکول ایلو ایس سے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیتی مواقع کی فراہمی سے متعلق سوالات کیے۔ اے پی پیک کی مہمان ناساؤ کاونٹی کی ڈسٹرکٹ اٹارنی کی امیدوار نیکول ایلو ایس کا کہنا تھا کہ انتخاب میں محض سیاست کے لیے نہیں بلکہ معاشرے میں بہتری لانے کے لیے حصہ لے رہی ہوں۔