
بے گھر افراد کو سخت سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی شیلٹرز کا انتظام
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایڈمز نے کہا کہ بے گھر افراد کو سخت سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی شیلٹرز کھولے جا رہے ہیں۔
یہ بات ایڈمز نے میڈیا کے ساتھ براہ راست ملاقات کے دوران کہی جہاں انہوں نے بتایا کہ سخت سردی سے بچاو کے لیے تمام اہم سڑکوں پر پہلے سے انتظامات کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ صفائی ستھرائی کے کارکنوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، اور نمک ڈالنے والے ٹرک اور برف صاف کرنے والی مشینری کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔ انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ شہر کی بے گھر آبادی کے لیے بھی خصوصی شیلٹرز کھولے جا رہے ہیں تاکہ وہ سخت سردی سے محفوظ رہ سکیں۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ شہر کی انتظامیہ صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔