vosa.tv
Voice of South Asia!

گھر میں آتشزدگی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

0

نیو جرسی( ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے کارلسٹڈ کے ایک گھر میں آگ لگ گئی، پولیس نے بہاردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر میں پھنسے ہوئے تینوں افراد کو با حفاظت ریسکیو کر لیا۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارلسٹڈ کے پولیس افسران کو ایک رہائشی علاقے میں آتشزدگی کی اطلاع ملی۔ پولیس افسران فوری جائے وقوع پر پہنچے اور شہریوں کو بچانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے جرات مندانہ انداز میں گھر میں پھنسے ہوئے تین افراد کو باہر نکالا، جنہیں فوری طور پر ایمرجنسی خدمات کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا۔ آتشزدگی کے بعد علاقے کو محفوظ بنا دیا گیا، اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور آتشزدگی کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس اور علاقہ مقینوں کی جانب سے افسران کی بہادری کو سراہا گیا ہے، جنہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر شہریوں کی حفاظت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.