vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی امریکن کیلی فورنیا متاثرین کی مدد کے لیے تیار

0

نیویارک : (نمائندہ خصوصی )پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ نے کیلیفورنیا میں لگی آگ سے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن کیں۔ پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں ۔ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی ہوئی امریکی تاریخ کی بد ترین آگ کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکولی نے لانگ آئی لینڈ کے نجی ریسٹورانٹ میں سب کو جمع کیا اور شمعیں روشن کیں۔ابتداء تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوئی ۔تنظیم کے  صدر  ہمایوں شبیر اور جنرل سیکریٹری عاصم ملک کا کہنا تھاکہ کیلی فورنیا   کے متاثرین خود کو  تنہا نہ سمجھیں ۔پاکولی کے بانی سربراہ بشیر قمر اور ان کی اہلیہ تسنیم قمر جو کہ تنظیم کی ڈائریکٹر بھی ہیں ، ان  کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل ِ فراموش سانحہ ہے، پاکستانی کمیونٹی  متاثرین کی ہر ممکن مددکرے۔ تقریب میں ناساو کاونٹی  ایگزیکٹیو کے سینئر ایڈوائزر  چودھری اکرم اور آفس ایشئن امریکنز افیئرز کے ڈائریکٹر عون نقوی  نے بھی اظہارِ یکجہتی کیا۔اس موقع پر پاکولی کے دیگر عہدیدران عتیق قادری، سلمان شیخ، مدیحہ مصطفیٰ  اور کاشف ادریس کا کہنا تھا کہ اس تباہی سے  ہوئے نقصان کا ازالہ ممکن نہیں لیکن اتحاد اور ایک دوسرے کی قوت بن کر مشکلات کو حل ضرور کیا جاسکتا ہے۔تقریب سے پاکولی کے ڈائریکٹر جمال محسن، ایازصدیقی، طاہرین دین اور دیگر مقررین نے اتفاق کیا کہ بطور پاکستانی امریکن مسلمان ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اس مشکل وقت میں متاثرین کا سہار ا بنیں۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے  بھی خطاب کیا اور  کیلی فورنیا کے متاثرین کی ہر ممکن مد دکے عزم کا اعادہ کیا۔آخر میں معروف  عالمِ دین اور اسکالر علامہ تصور الحسن گیلانی نے لاس اینجلس متاثرین کی مشکلات سمیت امتِ مسلمہ کی ترقی و خوشحالی اور دنیا میں امن و امن کے قیام کے لیے دعا کروائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.