ویب ڈیسک: نیویارک سٹی پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کے اسٹیٹ آف دی اسٹیٹ خطاب کے جواب میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر کا بجٹ اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ نیو یارک پولیس کو مزید وسائل کی ضرورت ہے تاکہ وہ تحفظ کو بہتر بنا سکے۔ کمشنر جیسیکا ٹش نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور سب وے نظام میں لوگوں کی حفاظت کا سب سے مؤثر طریقہ یہی ہے کہ وہاں مزید پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں۔ یہ تجویز ہمیں رات بھر چلنے والی ہر ٹرین پر دو افسران تعینات کرنے سمیت مزید افسران کی تعیناتی کی اجازت دے گی۔تاہم، صرف افسران کی تعداد بڑھانا اس مسئلے کا مکمل حل نہیں ہے۔ ہمیں اپنے نظام میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔ ہمیں اس عدالتی نظام کے دروازے بند کرنا ہوں گے جو بار بار مجرموں کو سڑکوں پر واپس آنے کی اجازت دے رہا ہے۔جیسیکا ٹش نے کہا کہ میں گورنر ہوکل کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں قوانین میں تبدیلیوں کی تجویز دی ہے جو ایک درست سمت ہے۔