نیویارک میں لڑکی ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والا شخص گرفتار
نیویارک پولیس کی فائرنگ سے چور زخمی
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس نے کوئنز میں لڑکی کو زبردستی چھونے پر28سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار شخص کی شناخت ٹریوس ہنری کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزم پر لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔علاوہ ازیں نیویارک کے علاقے برونکس میں پولیس نے چاقو تھامے چور کو گولی ماردی ۔واقعہ 335 ایسٹ 148 ویں اسٹریٹ پر واقع اپارٹمنٹ کی عمارت میں پیش آیا جب چور واردات کرنے گیا تھا تو پولیس موقع پر پہنچ گئی۔اس دوران پولیس اور چور آمنے سامنے سامنے آگئے ۔افسران نے متعدد بار ہدایت کی کہ چاقو پھینک دو لیکن چور نے چاقو نہیں پھینکا اور حملہ کردیا جس پر پولیس افسران نے گولی چلا دی جس سے چور زخمی ہو گیا ۔واقعہ کے بعد چور کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ایئر کنڈیشنر چرانے کی کوشش کر رہا تھا۔