vosa.tv
Voice of South Asia!

ڈونلڈ ٹرمپ کی تحقیقات کرنے والے خصوصی مشیر جیک اسمتھ  مستعفی

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) جیک اسمتھ کا شمار ٹرمپ تحقیقات میں ہوتا ہے ۔انہوں نے 2020 کے انتخابات میں مداخلت کرنے اور وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد  خفیہ دستاویزات کو تحویل میں رکھنے الزامات پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تحقیقات کی تھیں۔جیک اسمتھ نے  اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ کو تحقیقات سے متعلق اپنی حتمی رپورٹ پیش کرنے کے بعد باضابطہ طور پر خصوصی مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔اسمتھ نے اپنا استعفی  جمعہ کے روز دیدیا تھا لیکن یہ خبر اب منظر عام پر آئی ہے ۔نومبر میں ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد ان کے استعفیٰ کی توقع کی جا رہی تھی ۔ٹرمپ نے بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد اسمتھ کو برطرف کر دیں گے اور کہا ہے کہ سمتھ کوملک سے باہر نکال دیا جانا چاہیے۔ جون 2023 میں ٹرمپ پرخفیہ مواد کو تحویل میں رکھنے پر 37 الزامات عائد ہوئے تھے ۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ  ٹرمپ نے امریکی جوہری رازوں سے لے کر خفیہ معلومات پر مشتمل سینکڑوں دستاویزات کو واپس کرنے سے بار بار انکار کیا بلکہ  ملک کی دفاعی صلاحیتوں اور دستاویزات کے حصول کی حکومتی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے اقدامات کیے تھے ۔یہ بھی واضح رہے کہ جیک  اسمتھ نے ہی  ٹرمپ پر 2020 کے انتخابات کے نتائج کو الٹنے کی مجرمانہ اسکیم شروع کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی تھی ۔اس دوران ٹرمپ نے عائد  الزامات کی تردید کی تھی  دونوں ہی مقدمات میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا بھی کی تھی اور کہا کہ استغاثہ  سیاسی طور پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہی ہے ۔دونوں مقدمات کے بارے میں اسمتھ کی حتمی رپورٹ کا اجراء گزشتہ ہفتے سے عدالتی جنگ کا موضوع رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.