vosa.tv
Voice of South Asia!

لاس اینجلس سے لوٹ مار میں ملوث27افراد گرفتار

0

لاس اینجلس(ویب ڈیسک)لاس اینجلس کا علاقہ پلیسیڈس لٹیروں کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لٹیرے جلی ہوئی املاک  گھروں اور بینکوں سمیت دیگر جگہوں پر لوٹ مار کررہے ہیں ۔ایسے میں حکام نے لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور مختلف علاقوں سے 27افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن پر چوری ،لوٹ مار اور کرفیو قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔گرفتار ہونے والے زیادہ تر افراد لوٹ مار میں ملوث پائے گئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ لوٹ مار میں ملوث افراد لاس اینجلس کے رہائشی نہیں ہیں بلکہ دیگر علاقوں کے رہنے والے ہیں ۔کاؤنٹی اور سٹی حکام نے بتایا کہ پالیسیڈس اور ایٹن  کے علاقوں سے گرفتاریاں ہوئی ہیں۔نہ ہی ان کا یہاں پر کاروبار تھا نہ ہی رہائشی تھے صرف مقصد لوٹ مار تھا۔واضح رہے کہ نیشنل گارڈ کے دستے پہلے ہی املاک کی حفاظت کے لیے موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.