vosa.tv
Voice of South Asia!

اسمبلی وومن جینیفر راجکمار کا لٹل پاکستان کا دورہ

0

 نیویارک(بیورو رپورٹ)نیو یارک سٹی کے کمپٹرولر کی امیدوار جینیفر راجکمار کمیونٹی سے ملنے لٹل پاکستان کونی آئی لینڈایوینیو پر کاروباری و سماجی شخصیت خرم خان کےدفتر پہنچ گئیں۔

نیو یارک سٹی کے آئندہ انتخاب میں کمپٹرولر کی امیدوار اسمبلی وومن جینیفر راجکمار نے لٹل پاکستان، کونی آئی لینڈ ایوینیو پر واقع خرم خان کے دفتر کا دورہ کیا۔ خرم خان ایک ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت ہیں، اس موقع پر کمیونٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔دورے کا مقصد کمیونٹی کے مسائل کو سمجھنا اور ان کے حل کے لیے اپنی ترجیحات کا اظہار کرنا تھا۔اسمبلی وومن جینیفر راجکمار نے کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور اپنے انتخابی منشور پر گفتگو کی۔خرم خان نے جینیفر راجکمار کی آمد کو سراہا اور کہا کہ کمیونٹی کو ایسے رہنماؤں کی ضرورت ہے جو ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہوں۔ اس موقع پر موجود کمیونٹی کے افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جینیفر راجکمار سے امید رکھتے ہیں کہ وہ نیویارک کے شہریوں کے لیے بہتر اقدامات کریں گی۔کمیونٹی نے جینیفر راجکمار کی حمایت کا عندیہ دیا اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.