vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کو دنیا کا محفوظ اور سستی جگہ بنانےکا خاکہ پیش

0

میئر ایرک ایڈمز نے650ملین ڈالر کی سرمایہ کاری،نئے سیف ہیون بیڈز میں اضافے  اور دیگر پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے تاریخی اپولو تھیٹر کے اندر اپنے چوتھے سٹیٹ آف دی سٹی کے لیے سینکڑوں لوگوں سے خطاب کیا۔مئیر نیویارک نے نئے اقدامات کے ذریعے نیویارک شہر کو خاندان کی پرورش کے لیے بہترین جگہ بنانے کے لیے اپنے وژن کی نقاب کشائی کی جو ان کے بقول ایک محفوظ اور زیادہ سستا شہر  ہوگا ۔مئیر نے کہا کہ صرف پچھلے ایک سال میں ہماری انتظامیہ نے تاریخی ہاؤسنگ قانون سازی کی اور شہر کی تاریخ میں سب سے زیادہ ملازمتیں فراہم کے ریکارڈ  توڑ دئیے ہیں۔ بڑے جرائم کا خاتمہ کیا  اور خاندان کے لیے دوستانہ شہر بنانے کے لیے بہت  سارے اقدامات اٹھائے۔ ان تمام کوششوں کے نتیجے میں  ہمارے شہر کی حالت مضبوط ہےلیکن اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ بہت سے نیو یارک کے خاندان اب بھی مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں کہ نیویارک خاندان کی پرورش کے لیے ایک بہترین جگہ ہو بلکہ ہے ۔نوجوانوں کو محفوظ رکھنے سے لے کر گلیوں میں بے گھر ہونے سے نمٹنے تک مزید خاندانی دوستانہ محلے بنانے سے لے کر نیویارک کی لاکھوں ڈالر کی بچت تک جو اقدامات کرسکا سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ  نیویارک شہر کو خاندان کی پرورش کے لیے سب سے محفوظ  اورسستی جگہ بنا دیں گے۔نیویارک ہی  ایک خاندان کی بہترین  پرورش اور ایک خاندان کو بڑھانے کے لئے بہترین جگہ ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میری ماں نے اپنے خاندان کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے لڑنے سے کبھی نہیں روکا اور اسی لیے میں آپ کے لیے ایسا کرنے کے لیے لڑنا کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ایڈمز نے یہ بھی اعلان کیا کہ نیو یارک شہر سب ویز پر رہنے والے، ذہنی بیماری  میں مبتلا افراد کے علاج اور شہر کی پناہ گاہوں میں داخل ہونے والے خطرے سے دوچار نیویارکرز کو محفوظ بنانے  کے لیے650 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ بے گھر ہونے کا سامنا کرنے والے نیویارک کے لوگوں کے لیے 900 نئے سیف ہیون بیڈز کا اضافہ کرے گی۔ اس لیے ہم شدید ذہنی بیماری والے نیویارک کے غیر پناہ گزینوں کے لیے ایک نئی رہائشی سہولت تعمیر کرنے جا رہے ہیں۔مزید برآں، نیو یارک  شہر کے زوننگ کوڈ میں تبدیلی لانے اور ہر محلے میں تھوڑی زیادہ ہاؤسنگ بنانے کے لیے ایڈمز انتظامیہ نے سٹی آف یس فار ہاؤسنگ مواقع متعارف کرایا اور منظور کیا جو ان کے بقول شہر کی تاریخ میں ہاؤسنگ زوننگ کی سب سے بڑی  تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون80ہزار  نئے گھر بنائے گا اور اگلے 15 سالوں میں ہاؤسنگ اور انفراسٹرکچر میں 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔میئر نے خاندانوں کی جیبوں میں رقم واپس ڈالنے، طلباء کے لیے پہلی درجے کی تعلیم فراہم کرنے، والدین اور نوجوانوں کے لیے اچھی تنخواہ والی ملازمتیں پیدا کرنے اور خاندانوں کے لیے صاف ستھری اور سبزہ زار سڑکیں بنانے کے منصوبوں کا خاکہ بھی پیش کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.