ہالی وڈ کے مزید ستارے ایل اے آگ سے گھر کھو بیٹھے
لاس اینجلس(ویب ڈیسک) جنوبی کیلیفورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ نے تباہی مچائی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو متاثر کیا ہے جس میں ہالی ووڈ کے ستارے بھی شامل ہیں ۔ایل اے میں لگنے والی آگ سے مزید ہالی ووڈ کے ستاروں کے گھر جل کر خاکستر ہوئے ہیں اور جاں بحق افراد کی تعداد10ہو گئی ہے ۔آگ سے متاثر ہونے والے ہالی ووڈ ستارے اپنا غم سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں جہاں پر ان کے چاہنے والے ہمدردی کا اظہار کررے ہیں۔ہالی ووڈ ستاروں میں رکی لیک، کیری ایلویس اور پیرس ہلٹن شامل ہیں جنہوں نے اپنی دکھ بھری داستان سوشل میڈیا پر بیان کی ہے ۔ستاروں کا کہنا تھا کہ آگ نے ان کی یادوں کو مٹادیا ہے کسی نے سوچا تک نہیں تھا کہ ایسا بھی ہو گا ۔اس سے قبل امیر محلوں میں شمار ہونے والا پیسیفک پیلیسیڈس بھی جل کر خاکستر ہو گیا ۔اس محل کے مالک اداکار بلی کرسٹل اور ان کی اہلیہ جینس ہیں ۔کرسٹل نے بیان میں کہا کہ میرے پاس تباہی کو بیان کرنے کے الفاظ نہیں ہیں ۔ہم اس تجربے سے گزررہے ہیں ۔ہمیں اپنے دوستوں اور پڑوسیوں کے لیے دکھ ہے جنہوں نے اس سانحے میں اپنے گھر اور کاروبار کو بھی کھو دیا ہے۔